گزشتہ رات لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے چاردہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج
گزشتہ رات لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے چاردہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھی کارروائی بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کوموثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک کئے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *