گردوارہ کرتار پور گورننگ کونسل کا آٹھواں اجلاس مذہبی امور کے سیکرٹری ساجد محمود چوہان کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ مذہبی امور کے سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کرتار پور راہداری منصوبہ انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کرتار پور میں سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات
گردوارہ کرتار پور گورننگ کونسل کا آٹھواں اجلاس مذہبی امور کے سیکرٹری ساجد محمود چوہان کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
مذہبی امور کے سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کرتار پور راہداری منصوبہ انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کرتار پور میں سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
پنجاب کی اقلیتی امور کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ یاتریوں کی بہترین میزبانی کا عزم ظاہر کیا۔
اجلاس میں کرتار پور راہداری منصوبے پربھارتی آبی جارحیت کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ سیلاب سے متاثر کرتار پور صاحب راہداری منصوبے کے حصوں کی فوری بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔
مرمت اور بحالی کا کام تیز کرنے کیلئے دو ہفتے بعد کونسل کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *