728 x 90

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 مقدمات درج، 3 دوکانیں سیل، 5 افراد کو گرفتار جبکہ 73 ہزار 5 سو روپے جرمانہ بھی کیا گیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 مقدمات درج، 3 دوکانیں سیل، 5 افراد کو گرفتار جبکہ 73 ہزار 5 سو روپے جرمانہ بھی کیا گیا

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پربھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ ا س حوالہ سے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور انداز میں متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز ضلع بھر

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پربھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ ا س حوالہ سے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور انداز میں متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں 2 ہزار سے زائد انسپکشنز کیں۔کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی پر 3 مقدمات درج، 3 دوکانیں سیل جبکہ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو مجموعی طور پر 73 ہزار 5 سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں شہری اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ مزید برآں پیرا فورس کے ذریعے بھی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تاکہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos