728 x 90

پاکستان کا سرحدی علاقے میں دہشت گرد کیمپوں کے خلاف آپریشن

پاکستان کا سرحدی علاقے میں دہشت گرد کیمپوں کے خلاف آپریشن

پاکستان نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی میں پاک، افغان سرحدی علاقے میں پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں اور دولت اسلامیہ صوبہ خراسان کے سات دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی پاکستان میں اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ، باجوڑ، اور بنوں

پاکستان نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی میں پاک، افغان سرحدی علاقے میں پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں اور دولت اسلامیہ صوبہ خراسان کے سات دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی درست انداز میں نشانہ بنایا ہے۔

یہ کارروائی پاکستان میں اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ، باجوڑ، اور بنوں میں حالیہ خودکش دھماکوں اور رمضان المبارک میں بنوں میں ایک اور حملے کے بعد کی گئی۔

پاکستان کے پاس حتمی شواہد موجود ہیں کہ دہشت گردی کی یہ کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں اپنے آقاؤں اور سرپرستوں کی ہدایت پر کیں۔

پاکستان عالمی برادری سے توقع کرتا ہے کہ وہ طالبان حکومت پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ افغان سرزمین کا دوسرے ممالک کے خلاف استعمال روکنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اور اس حوالے سے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos