سینیٹ کو بتایا گیا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فضائیہ کے حملوں میں ایک سو سے زائد خوارج مارے گئے۔ پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے ایوان بالا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یہ حملے اس وقت کیے جب طالبان انتظامیہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین سے
سینیٹ کو بتایا گیا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فضائیہ کے حملوں میں ایک سو سے زائد خوارج مارے گئے۔
پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے ایوان بالا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یہ حملے اس وقت کیے جب طالبان انتظامیہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے اندر حملے کرنے سے روکنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ تین افغان صوبوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی کیمپوںکو انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بارہا عسکریت پسندوں کی جانب سے ملک میں پرتشدد کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کے معتبر شواہد فراہم کر چکا ہے لیکن افغانستان ایسی کارروائیوں کو موثر طریقے سے روکنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اگر افغانستان کی طرف سے ایسی تخریبی سرگرمیاں جاری رہیں تو مستقبل میں بھی ایسے ہی جوابی اقدامات کئے جائیں گے۔
سینیٹ نے آج چار بلوں کی منظوری دی۔ان میں زکوة وعشر ترمیمی بل دوہزار پچیس، اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری انسداد جسمانی تشدد ترمیمی بل دوہزار بائیس، نیشنل سیکورٹی کونسل ترمیمی بل دوہزار تئیس اور ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دوہزار چوبیس کے بل شامل ہیں۔ایوان کا اجلاس اب کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *