امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو جنیوا میں ہو گا۔ یہ تصدیق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کی جانب مثبت پیشرفت ثابت ہوں گے۔ یہ اعلان
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کو جنیوا میں ہو گا۔
یہ تصدیق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینے کی جانب مثبت پیشرفت ثابت ہوں گے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جس سے ایران کے خلاف مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کی ضمانت دینے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے مکمل نگرانی کا نظام نافذ کرنے کیلئے تیار ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *