728 x 90

وزیراعلیٰ پنجاب کی میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں میں میت کی گھر تک فری منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں میں میت کی گھر تک فری منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لئے پلان طلب کر لیا۔ اس موقع پر پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔

مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میت منتقلی سروس کی سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ میت کوہسپتال دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos