728 x 90

قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

قطر بزنس مین ایسوسی ایشن نے بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس دلچسپی کا اظہار چیئرمین قطر بزنس مین ایسوسی ایشن شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے کیا جنہوں نے آج(منگل) کو دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

قطر بزنس مین ایسوسی ایشن نے بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس دلچسپی کا اظہار چیئرمین قطر بزنس مین ایسوسی ایشن شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے کیا جنہوں نے آج(منگل) کو دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قطری تاجروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، لاجسٹکس، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے اقتصادی اشاریوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے متعارف کرائے گئے اصلاحاتی اقدامات کو اُجاگر کیا۔

شہباز شریف نے سرمایہ کاروں کے لیے شفافیت، کارکردگی اور بروقت فیصلہ سازی یقینی بنانے کے لیے ون ونڈوپلیٹ فارم کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos