728 x 90

پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ

پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ پالیسی فیصلوں پر عمل پیرا رہے گی۔ وہ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کرنیوالی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ پالیسی فیصلوں پر عمل پیرا رہے گی۔

وہ آج(بدھ) کو اسلام آباد میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کرنیوالی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کر رہی ہے اور قومی توانائی کی سلامتی کے تحفظ اور مقامی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے بروقت اور مربوط اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمیٹی نے بالخصوص بین الاقوامی اتارچڑھاؤ کے وقت پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، غیرقانونی منتقلی یا اسمگلنگ کو روکنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ حکام کو سخت چوکسی برقرار رکھنے اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملکی ذخائر کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں حتمی سمری اور مجوزہ قومی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos