728 x 90

آپریشن غضب للحق جاری، اہم افغان طالبان سرغنہ جہنم واصل

آپریشن غضب للحق جاری، اہم افغان طالبان سرغنہ جہنم واصل

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طورخم کے نزدیک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان طالبان سرغنہ قہرمان ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوگیا۔ سیکیورٹی

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طورخم کے نزدیک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان طالبان سرغنہ قہرمان ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جہنم واصل ہونے والے افغان طالبان کمانڈر کا تعلق جلال آباد سے تھا۔

چمن سیکٹر میں بھی پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر افغان طالبان کی مسلح تشکیل کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں ایک افغان طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں زندہ پکڑلیا گیا۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ فتنہ الخوارج کے گرفتاردہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے مؤثر اور طاقتور جواب میں افغان طالبان کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ پاک فوج خطے میں قیام امن کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos