728 x 90

صدرمملکت نے نیب ترمیمی بل سمیت متعدد بلوں کی منظوری دے دی

صدرمملکت نے نیب ترمیمی بل سمیت متعدد بلوں کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے متعدد بلوں سمیت دیگر متعلقہ سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں ورچوئل اثاثوں کا بل اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل، نجکاری کمیشن ترمیمی بل، کینابیس کنٹرول اورریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ صدر مملکت نے

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے متعدد بلوں سمیت دیگر متعلقہ سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

ان میں ورچوئل اثاثوں کا بل اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل، نجکاری کمیشن ترمیمی بل، کینابیس کنٹرول اورریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی چھٹیوں، پنشن اور مراعات کے آرڈر 2025 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

انہوں نے اسلام آباد کے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی دوبارہ تشکیل کی منظوری دی۔

صدر آصف علی زرداری نے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں وفاقی آئینی عدالت کی برانچ رجسٹریوں کے قیام کی بھی منظوری دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos