728 x 90

پاکستان اپنے توانائی اور معدنی وسائل کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،عاصم افتخار

پاکستان اپنے توانائی اور معدنی وسائل کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اہم معدنیات کو پائیدار ترقی و استحکام کا یقینی ذریعہ بنانے کیلئے سلامتی کونسل کے تمام ارکان اور دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں توانائی، اہم معدنیات

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اہم معدنیات کو پائیدار ترقی و استحکام کا یقینی ذریعہ بنانے کیلئے سلامتی کونسل کے تمام ارکان اور دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

اس عزم کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں توانائی، اہم معدنیات اور سکیورٹی کے موضوع پر سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے توانائی اور معدنی وسائل کو بھرپور ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے اہم معدنیات کی تلاش اور ترقی کا عمل تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا ریگولیٹری فریم ورک مضبوط ،جیولوجیکل میپنگ کو جدید خطوط پر استوار اور لائسنس کی شفافیت کو بہتر بنا رہے ہیں اور ذمہ دارانہ ماحولیاتی کان کنی کے طریقوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos