حکومت نے ایندھن کی بچت کے لیے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حد رفتار کم کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے تحت موٹر ویز پر کاروں اور ہلکی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی رفتار کی حد ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔ موٹر ویز
حکومت نے ایندھن کی بچت کے لیے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر حد رفتار کم کر دی ہے۔
نئی ہدایات کے تحت موٹر ویز پر کاروں اور ہلکی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی رفتار کی حد ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
موٹر ویز پر مسافر سروس گاڑیوں اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی رفتار کی حد بھی ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح قومی شاہراہوں پر کاروں اور ہلکی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی رفتار کی حد سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
ہائی ویز پر مسافر سروس گاڑیوں اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی رفتار کی حد اسی کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے پینسٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *