صدر آصف علی زرداری نے ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران اعلیٰ ایرانی رہنماء ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر نے گزشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کے
صدر آصف علی زرداری نے ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران اعلیٰ ایرانی رہنماء ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر نے گزشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کے پاکستان کے سرکاری دورے کا ذکر کیا جب انہوں نے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پاکستان ایران تعلقات میں مثبت انداز میں آگے بڑھانے میں ڈاکٹر لاریجانی کے کردار کا تذکرہ کیا۔
صدر نے کہاکہ جاری کشیدگی کے نتیجے میں انسانی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے پورے خطے میں سنگین اقتصادی اثرات اور عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
آصف علی زرداری نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورتحال مستحکم ہو جائے گی اور مزید جانی نقصان اور اس سے پورے خطے کے متاثر ہونے سے پہلے امن بحال ہو جائے گا۔
صدر نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات اور سفارتی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *