حکومتِ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تہوار عیدالفطر کے پیشِ نظر حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے
حکومتِ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تہوار عیدالفطر کے پیشِ نظر حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اپنی جانب سے اقدام کرتے ہوئے اور برادر اسلامی ممالک مملکت سعودی عرب، ریاست قطر اور جمہوریہ ترکیہ کی درخواست پر افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفہ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ وقفہ 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے 23 اور 24 مارچ 2026ء کی درمیانی شب تک موثر رہے گا۔ پاکستان یہ اقدام نیک نیتی اور اسلامی اقدار کے مطابق کر رہا ہے تاہم کسی بھی سرحد پار حملے، ڈرون حملے یا پاکستان کے اندر کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کی صورت میں ”آپریشن غضب للحق“ فوری طور پر از سر نو شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *