پاکستان اور سات دیگر مسلم ممالک نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک رسائی سے روکنے سمیت مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں اور مسیحیوں کی عبادت کی آزادی پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے
پاکستان اور سات دیگر مسلم ممالک نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک رسائی سے روکنے سمیت مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں اور مسیحیوں کی عبادت کی آزادی پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے بیت المقدس میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی اسرائیلی کوشش کی مذمت اور اسے مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
وزرائے خارجہ نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں کی بندش کاسلسلہ فوری طور پر بند کرے اور مسلمان نمازیوں کی مسجد تک رسائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے گریز کرے۔
انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایک مضبوط مؤقف اپنائے جو اسرائیل کو یروشلم میں مقدس مقامات کے تقدس کی خلاف ورزیوں سے روکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *