وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ موجودہ بین الاقوامی صورتحال
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ملکی برآمدات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع بجلی کے شعبے کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشیدہ علاقائی صورتحال کی وجہ سے تیل کی فراہمی میں رکاوٹ کے باوجود ملک میں توانائی کا کوئی بحران نہیں ہے کیونکہ بجلی کی مجموعی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا کافی حصہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ موثر سفارت کاری کی وجہ سے عالمی کشیدگی اور چیلنجوں کے باوجود خلیجی ممالک کو برآمدات ہیں۔
انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ سمندری راستوں سے ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے جہازوں کا بندوبست کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *