728 x 90

حکومت نوجوانوں کو بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم

حکومت نوجوانوں کو بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کریں۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے نوجوانوں

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کریں۔

انہوں نے یہ بات چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

ملاقات میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos