وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے بعد اسکی فعال کارکردگی ملکی صنعت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے صنعت ،
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے بعد اسکی فعال کارکردگی ملکی صنعت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے صنعت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن کے قانونی و انتظامی مسائل جامع حکمت علی کے تحت حل کرنے کی ہدایت کی۔
شہبازشریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو سہولت فراہم کرے اور قانونی و دیگر پیچیدگیوں سے بچائوکیلئے خصوصی اقدامات کرے۔
وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے اپلیٹ ٹربیونل کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے قانونی پیچیدگیوں کو آسان بنانے کے احکامات دیے۔
نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین نے اجلاس کے شرکاء کو وزیر اعظم کے منظور کردہ روڈ میپ کے تحت نافذ کی جانے والی قانونی، انتظامی اور مالیاتی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *