پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو حکومت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا عکاس ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق رواں سال مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ
پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو حکومت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا عکاس ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق رواں سال مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
وزیر خزانہ کے مشیر نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مسلسل ملکی معیشت کی ترقی اور مالی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
خرم شہزاد نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے باوجود ترسیلات زر کی آمد میں استحکام برقرار ہے اور مستقبل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *