وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زرعی انقلابی پروگرام کے تحت ضلع جھنگ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی کے لیے لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم کے سلسلے میں شفاف قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زرعی انقلابی پروگرام کے تحت ضلع جھنگ میں کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی کے لیے لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم کے سلسلے میں شفاف قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی معاونت کرنا ہے۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
قرعہ اندازی کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں ضلع جھنگ کے 46 خوش نصیب کاشتکاروں کے نام لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کے لیے منتخب کیے گئے۔ حکام کے مطابق اس عمل کو میرٹ پر مکمل کیا گیا تاکہ مستحق افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
ڈائریکٹر محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی عاصم رفیق نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 445 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 367 درخواستیں اہل قرار دی گئیں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے کاشتکاروں کو جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کامیاب کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کے لیے 6 لاکھ روپے فی کس سبسڈی دی جائے گی، جس سے کاشتکاروں پر مالی بوجھ کم ہوگا اور جدید زرعی طریقوں کو اپنانا آسان ہو جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا فروغ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ پانی کی بچت اور زرعی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی، جو ملک کو معاشی استحکام کی جانب لے جانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *