وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی نوجوان روزگار پالیسی کا اجرا کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے وسیع مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے تحت افرادی قوت میں خواتین کے
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی نوجوان روزگار پالیسی کا اجرا کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے وسیع مواقع پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے تحت افرادی قوت میں خواتین کے لیے 50 فیصد کوٹہ یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ نوجوانوں کو روایتی روزگار تلاش کرنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے سالانہ کوٹے کا 10 فیصد حصہ نئے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ہزار لڑکوں اور لڑکیوں کو میرٹ کی بنیاد پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب تک باصلاحیت طلبہ میں سات لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں دو لاکھ پچاس ہزار کروم بکس تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے مستحق طلبہ کو ایچی سن کالج کے معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں دانش اسکول قائم کیے ہیں۔
اس موقع پر شہباز شریف نے نیشنل پاور سیکٹر انویشن پروگرام اور سکلز ایمبسیڈر پروگرام کا بھی اجرا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *