وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم کے آبی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورٹ قاسم کے دورے کے موقع پر کیا جہاں حکام نے انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر اظہار خیال
وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے پورٹ قاسم کے آبی مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورٹ قاسم کے دورے کے موقع پر کیا جہاں حکام نے انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے تجارتی سامان کی بڑھتی ہوئی مقدار اور جدید جہاز رانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔
وزیر نے “سمندر سے اسٹیل” منصوبے کا بھی جائزہ لیا، جو سمندری تجارت کو صنعتی ترقی سے منسلک کرنے اور درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد دینے سمیت توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کم کرکے قابل تجدید توانائی کے طور پر ہوا اور شمسی توانائی سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *