پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا، جو جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل معاون آلات سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجرباتی لانچ کا مقصد فوجی دستوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی جانچ
پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا، جو جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل معاون آلات سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجرباتی لانچ کا مقصد فوجی دستوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی جانچ اور بہتر درستگی و زیادہ مؤثریت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ اسٹریٹیجک اداروں کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ اس موقع پر فورم نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح سیریز کے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے میں حصہ لینے والے تمام ماہرین اور متعلقہ ٹیموں کی فنی مہارت، لگن اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *