728 x 90

جھنگ میں خصوصی افراد کے لیے فلاحی تقریب، ای بائیکس، وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈز تقسیم

جھنگ میں خصوصی افراد کے لیے فلاحی تقریب، ای بائیکس، وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈز تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب میرم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور حکومت پنجاب کی جامع پالیسی کے تحت ضلع جھنگ میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد خصوصی افراد کو معاشی اور سماجی طور پر خود مختار بنانا اور انہیں زندگی

وزیراعلیٰ پنجاب میرم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور حکومت پنجاب کی جامع پالیسی کے تحت ضلع جھنگ میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد خصوصی افراد کو معاشی اور سماجی طور پر خود مختار بنانا اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا تھا۔ اس موقع پر مستحق خصوصی افراد میں ای بائیکس، وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈز تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، شیخ عبدالحنان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہباز خان نے شرکت کی۔ شرکاء نے خصوصی افراد میں سہولیات تقسیم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت خصوصی افراد کو معاشرے کا باعزت اور خود کفیل شہری بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو صرف امداد فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ انہیں بااختیار بنانے کے لیے پائیدار بنیادوں پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ای بائیکس کی فراہمی سے خصوصی افراد کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی، جس کے ذریعے وہ روزگار، تعلیم اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں بہتر انداز میں حصہ لے سکیں گے۔ اسی طرح وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈز کی فراہمی بھی ان کی روزمرہ زندگی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے ان کی خودمختاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ حکومتی فلاحی منصوبوں کے ثمرات شفاف انداز میں مستحق افراد تک پہنچیں۔ خصوصی افراد کی رجسٹریشن، میرٹ پر انتخاب اور سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مکمل شفاف رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع جھنگ میں پانچ ہزار سے زائد خصوصی افراد ہمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ مالی معاونت، طبی سہولیات اور دیگر حکومتی مراعات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

تقریب کے دوران مستفید ہونے والے خصوصی افراد نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای بائیکس، وہیل چیئرز اور ہیئرنگ ایڈز کی فراہمی ان کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جس سے ان کی روزمرہ زندگی میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ انہیں ایک باوقار، خودمختار اور بااختیار زندگی فراہم کی جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos