728 x 90

نقب زنی، موٹر سائیکل و مویشی چوری میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جھنگ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن

نقب زنی، موٹر سائیکل و مویشی چوری میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جھنگ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر جھنگ پولیس ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ متحرک ہو گئی ہے۔ نقب زنی، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ایس ایچ اوز کو جرائم

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر جھنگ پولیس ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ متحرک ہو گئی ہے۔ نقب زنی، موٹر سائیکل چوری اور مویشی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ایس ایچ اوز کو جرائم کے خاتمے کیلئے مؤثر اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ اب کارکردگی صرف دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی نتائج سے ناپی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایس ایچ او کو اپنی صلاحیت عملی کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگی جبکہ پیشہ ورانہ پولیسنگ، سخت نگرانی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم کی گرفتاری پر 05 جبکہ متحرک گینگ ممبر کی گرفتاری پر 10 نمبر مقرر کیے گئے ہیں تاکہ افسران کی کارکردگی کا شفاف انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا واضح عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے اختتام پر تمام افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos