728 x 90

شورکوٹ میں گھریلو تصادم اور ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی

شورکوٹ میں گھریلو تصادم اور ٹریفک حادثہ، 3 افراد زخمی

شورکوٹ میں دو مختلف واقعات کے دوران گھریلو تصادم اور ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ پہلا واقعہ قائم بھروانہ شورکوٹ میں نوری مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے باعث دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ اطلاع

شورکوٹ میں دو مختلف واقعات کے دوران گھریلو تصادم اور ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

پہلا واقعہ قائم بھروانہ شورکوٹ میں نوری مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے باعث دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 48 سالہ غلام عباس ولد جان محمد اور 40 سالہ غلام محمد ولد جان محمد شامل ہیں۔

دوسرا حادثہ شورکوٹ کے جھنگ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ زخمی کی شناخت 22 سالہ اشتیاق ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جو جھنگ روڈ تھری پلی کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos