نگینہ مارکی 18 ہزاری کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد زخمی،ریسکیو
18 ہزاری میں نگینہ مارکی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینس…

18 ہزاری میں نگینہ مارکی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی قریبی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 40 سالہ نسرین بی بی اور 20 سالہ نادر شامل ہیں، جن کا تعلق ڈال موڑ سے بتایا گیا ہے


