728 x 90

کمشنر فیصل آباد کا شورکوٹ کا دورہ، تعلیمی، طبی اور صفائی امور کا جائزہ

کمشنر فیصل آباد کا شورکوٹ کا دورہ، تعلیمی، طبی اور صفائی امور کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے تحصیل شورکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چناب کالج شورکوٹ کا بھی دورہ کیا اور کمپیوٹر لیب، ڈیجیٹل لائبریری، اکیڈمک بلاکس سمیت مختلف شعبہ جات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے تحصیل شورکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چناب کالج شورکوٹ کا بھی دورہ کیا اور کمپیوٹر لیب، ڈیجیٹل لائبریری، اکیڈمک بلاکس سمیت مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ انہیں تدریسی سرگرمیوں، سہولیات اور تعلیمی نتائج پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے کالج کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

کمشنر مسرت جبیں نے چناب کالج کی شاندار عمارت، سولرائزیشن اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو ایک مثالی تعلیمی مرکز بنایا جائے جہاں طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کی فراہمی یقینی ہو۔ انہوں نے تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

بعد ازاں کمشنر نے باہو پارک کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے انہیں بریفنگ دی۔ کمشنر نے پارک میں سرسبز ماحول، پبلک ٹائلٹس اور بچوں کیلئے تفریحی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے جھنگ روڈ پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کی تحصیلوں میں خوبصورتی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

کمشنر فیصل آباد نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شورکوٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ادویات کی دستیابی، ریکارڈ، مشینری کی کارکردگی اور صفائی کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا جبکہ بعض شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے ہسپتال کی اندرونی سڑک کی فوری مرمت اور ویٹنگ ایریا میں نئے بینچز رکھنے کا حکم بھی دیا۔

دورے کے اختتام پر کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری بقایا جات کی مکمل ریکوری پر زور دیا۔ انہوں نے تحصیل بھر میں صفائی کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور یونین کونسل سطح پر ستھرا پنجاب ٹیموں کو مزید فعال بنانے کی ہدایت دی۔ کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم رکھا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos