جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو بائی پاس پھاٹک مدوکی روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث موٹر سائیکل سوار گر کر
جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو بائی پاس پھاٹک مدوکی روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کے باعث موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ عبد الخالق اور ان کی اہلیہ 40 سالہ پروین بی بی شامل ہیں، جن کا تعلق 18 ہزاری سے بتایا گیا ہے۔
دوسرا حادثہ فیصل آباد روڈ پر گرین ووڈ سٹی کے قریب پیش آیا جہاں چارہ کاٹتے ہوئے 12 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آ گیا، جس کے نتیجے میں اس کا دایاں بازو شدید متاثر ہو کر کٹ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمی بچے شبیر احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *