خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او کا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں خواتین اور بچوں کے تحفظ، قانونی شعور کے فروغ اور نوجوان نسل کو جرائم سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب،

خواتین اور بچوں کے تحفظ، قانونی شعور کے فروغ اور نوجوان نسل کو جرائم سے بچاؤ کے حوالے سے جھنگ پولیس کی جانب سے آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ…

ڈی پی او کا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں خواتین اور بچوں کے تحفظ، قانونی شعور کے فروغ اور نوجوان نسل کو جرائم سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب،

خواتین اور بچوں کے تحفظ، قانونی شعور کے فروغ اور نوجوان نسل کو جرائم سے بچاؤ کے حوالے سے جھنگ پولیس کی جانب سے آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات سے براہِ راست خطاب کیا۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ صرف قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ، بلیک میلنگ، سائبر کرائم یا دیگر جرم کا سامنا ہو تو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے فوری طور پر قانون سے رجوع کریں، کیونکہ قانون مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ غیر محتاط رویہ بعض اوقات سنگین مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ ڈی پی او نے طلبہ و طالبات کو قانونی تحفظ، خود اعتمادی، فوری مدد کے دستیاب ذرائع، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، پولیس ہیلپ لائنز اور دیگر پولیس ایپس کے مؤثر استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس تعلیمی اداروں میں شعور کی شمع روشن کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے تاکہ نوجوان نسل نہ صرف اپنے حقوق سے آگاہ ہو بلکہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار بھی ادا کرے۔سیمینار کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف قانونی، سماجی اور سیکیورٹی سے متعلق سوالات کیے، جن کے ڈی پی او جھنگ نے نہایت تسلی بخش اور مدلل جوابات دیے۔
آگاہی سیمینار کے اختتام پر کالج انتظامیہ نے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور خواتین و بچوں کے تحفظ، قانونی شعور کی بیداری اور عوامی فلاح کیلئے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں