آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے آج زمین سے مار کرنے والے دیسی ساختہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل ایڈز سے لیس ہتھیاروں کا یہ نظام انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی
آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے آج زمین سے مار کرنے والے دیسی ساختہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل ایڈز سے لیس ہتھیاروں کا یہ نظام انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ تربیتی فائر فوجیوں کی آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور درست نشانہ لگانے کے مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پیرامیٹرز میں بہتری کیلئے کیا گیا۔
پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدر، وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف دی ائیر سٹاف نے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔
انہوں نے ایف سیریز کے میزائل کے کامیاب تربیتی فائر میں تعاون کرنے والوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *