خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی طرف سے پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کی انسپکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے پولیس کے زیرِ استعمال تمام سرکاری گاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آپریشنل تیاری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر اور ڈی ایس…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی طرف سے پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کی انسپکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے پولیس کے زیرِ استعمال تمام سرکاری گاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آپریشنل تیاری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظفر حیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او ساجد حسین نے گاڑیوں کے انجن، ٹائرز، بیٹریوں اور دیگر تکنیکی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جبکہ ڈرائیورز سے ہر گاڑی کی موجودہ حالت، مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل استعداد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔معائنے کے دوران ڈی پی او جھنگ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گاڑیاں محض سرکاری اثاثہ نہیں بلکہ عوامی خدمت، فوری رسپانس اور قانون نافذ کرنے کے عمل کا بنیادی ذریعہ ہیں، لہٰذا ان کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بالخصوص حوالاتیوں کی منتقلی کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مینٹیننس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی گاڑیوں کی فنی خرابی نہ صرف انتظامی مسائل کا باعث بن سکتی ہے بلکہ سیکیورٹی خدشات بھی پیدا کر سکتی ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے مؤثر نگرانی، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور گاڑیوں کی بروقت مرمت کو یقینی بنانے پر ایم ٹی او اے ایس آئی غازی محمد انور کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر کیلئے لیٹر آف اپریسی ایشن، جبکہ آر آئی انسپکٹر غلام مصطفیٰ اور لائن افسر سب انسپکٹر آصف خان کیلئے بھی تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان بھی کیا۔ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ بہترین پولیسنگ صرف افرادی قوت سے نہیں بلکہ منظم وسائل، فعال نگرانی اور جوابدہی کے مضبوط نظام سے ممکن بنتی ہے، اور جھنگ پولیس اسی اصول کے تحت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں