وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد جاری ہے۔ کیمپ میں شہریوں کو مختلف امراض کی مفت سکریننگ، ابتدائی طبی معائنہ،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد جاری ہے۔ کیمپ میں شہریوں کو مختلف امراض کی مفت سکریننگ، ابتدائی طبی معائنہ، ٹیسٹوں کی سہولت اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندربھروانہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے سپیشل سکریننگ کیمپ میں قائم مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات، ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر شہریوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے مفت طبی سہولیات اور خصوصی سکریننگ کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے عوام دوست اقدام قرار دیا۔دورے کے دوران متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں روزانہ بڑی تعداد میں شہری مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *