خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

حکومت کسانوں اور زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔کسان رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جھنگ میں کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور زراعت کو تباہ کرنے پر ت±لی ہوئی ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کی…

حکومت کسانوں اور زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔کسان رہنماؤں کی پریس کانفرنس

جھنگ میں کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور زراعت کو تباہ کرنے پر ت±لی ہوئی ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگی کھادوں ، غیر معیاری زرعی ادویات اور بجلی کے میٹروں پر فکسڈ ٹیکسوں نے کسان کو شدید مشکلات میں مبتلا کر کھا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنماو¿ں واجد علی نول، حاکم خان سیال، رمضان نول اور دیگر نے کہا کہ 5 سال قبل گندم کا ریٹ 4000 روپے فی من تھا جو آج کم ہو کر 3500 روپے رہ گیا ہے یہی حال دیگر اجناس کا ہے جبکہ اسی دوران ڈیزل، بیج اور کھادوں کے نرخوں میں 5 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات میں ہوشربا اضافے اور فصلوں کے کم نرخوں نے کسان کو مقروض کر دیا ہے۔کسان رہنماو¿ں نے بتایا کہ شوگر ملوں کے ذمہ کسانوں کے اربوں روپے کے واجبات بقایا ہیں۔ عید سر پر ہے اور کسانوں کو اپنی ہی رقوم کی وصولی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے زرعی میٹرز پر عائد فکس چارجز فوری طور پر ختم کیے جائیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔کسان رہنماو¿ں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو عید سے قبل جھنگ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں