خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

شیعہ علماء کونسل کے زیرِ اہتمام ضلعی کنونشن اور شہیدِ راہِ اسلام رہبرِ معظم کانفرنس امام بارگاہ قدیمی جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی

شیعہ علماء کونسل کے زیرِ اہتمام ضلعی کنونشن اور شہیدِ راہِ اسلام رہبرِ معظم کانفرنس امام بارگاہ قدیمی جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صوبائی نائب صدر سید مسعود الحسن ترمذی نے…

شیعہ علماء کونسل کے زیرِ اہتمام ضلعی کنونشن اور شہیدِ راہِ اسلام رہبرِ معظم کانفرنس امام بارگاہ قدیمی جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی

شیعہ علماء کونسل کے زیرِ اہتمام ضلعی کنونشن اور شہیدِ راہِ اسلام رہبرِ معظم کانفرنس امام بارگاہ قدیمی جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صوبائی نائب صدر سید مسعود الحسن ترمذی نے کی۔ کانفرنس میں مرکزی جنرل سیکرٹری سمیت تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنونشن کے دوران مولانا لیاقت علی سیال بلا مقابلہ ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل جھنگ منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے تنظیمی استحکام، ملتِ جعفریہ کی فلاح و بہبود اور دینی و ملی خدمات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکل حالات میں بھی مزاحمت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان نے ایران، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک کے درمیان سفارتی روابط میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے اتحاد، ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ کانفرنس میں شہدائے ملت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملک میں امن، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں