خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی کا دورہ جھنگ

سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی کا دورہ جھنگ،افسران سے میٹنگ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن کا انصاف کی فراہمی کے نظام میں کلیدی کردار ہے لہذا پراسیکیوشن افسران اپنی…

سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی کا دورہ جھنگ

سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی کا دورہ جھنگ،افسران سے میٹنگ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن کا انصاف کی فراہمی کے نظام میں کلیدی کردار ہے لہذا پراسیکیوشن افسران اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری،پیشہ ورانہ مہارت اور میرٹ کے مطابق ادا کریں تاکہ مقدمات کی بروقت تکمیل یقینی اور شریوں کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نے ضلع بھر میں زیر التواء مقدمات، پراسیکیوشن کے نظام، عدالتی پیروی اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور کہا کہ زیرالتوا ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا جبکہ درپیش مسائل کا بھی ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں اضلاع کے دوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موثر پراسیکیوشن نہ صرف مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مدد دیتی ہے بلکہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور عوام کے اعتماد کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سے کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنائیں۔قبل ازیں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن سلمان غنی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر سے ملاقات کی اور بتایا کہ وہ اضلاع کے دورے کرکے محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اس ضمن میں ضلع جھنگ آئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ملاقات کے دوران سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں پراسیکیوشن کا اہم کردار ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں