خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو منظم، محفوظ اور شہریوں کیلئے سہل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو منظم، محفوظ اور شہریوں کیلئے سہل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی…

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو منظم، محفوظ اور شہریوں کیلئے سہل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو منظم، محفوظ اور شہریوں کیلئے سہل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے تحصیل جھنگ ، شورکوٹ اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ایک ایک سیل پوائنٹ جبکہ تحصیل احمد پور سیا ل میں دو سیل پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائم کیے گئے سیل پوائنٹس پر جانوروں کے پینے کیلئے صاف پانی، سایہ دار مقامات، پارکنگ اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں اور بیوپاریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ سیل پوائنٹس پر ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کے عملے کو بھی متحرک رکھا گیا ہے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر تمام متعلقہ محکمے متحرک ہیں جبکہ ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے خصوصی کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود رہے گا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ جانوروں کے معائنے، بیماریوں کی روک تھام اور بیوپاریوں کی رہنمائی کیلئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ صحت مند جانوروں کی خریدوفروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل پوائنٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں مناسب روشنی اور لائٹس کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ خریدوفروخت کا عمل رات گئے تک بھی محفوظ ماحول میں جاری رہ سکے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی متحرک رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر کے اندر شاہراہوں، چوک چوراہوں اور غیر مقررہ مقامات پر جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مقررہ سیل پوائنٹس سے قربانی کے جانور خریدیں تاکہ بہتر سہولیات اور محفوظ ماحول سے استفادہ کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ادارے ہمہ وقت متحرک رہیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں