وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور ایران کی تاریخی، اقتصادی اور تزویراتی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایران اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور ایران کی تاریخی، اقتصادی اور تزویراتی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایران اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کریں۔
اجلاس کے دوران سفیروں نے وزیراعظم کو متعلقہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، نئے مواقع اور درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔
اجلاس میں اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط بنانے، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ، ترسیلاتِ زر اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *