وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے اور صنعتی مصنوعات کی مقامی سطح پر پیداوار کیلئے موثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس کا مقصد
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے اور صنعتی مصنوعات کی مقامی سطح پر پیداوار کیلئے موثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس کا مقصد سرمایہ کاری بڑھانا اور مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے صنعت اور مینوفیکچرنگ کے فروغ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیرہے۔
وزیراعظم نے اس امر پرزور دیا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کا محور طویل المدتی اقتصادی فوائد اور عوامی فلاح وبہبود ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے مستقبل کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی کے تحفظ اور نقل و حمل کی سستی سہولیات یقینی بنانے کیلئے ایک جامع اور موثر برقی گاڑیوں کی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام وزارتوں کو موثر ترقیاتی پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کیلئے مل کر اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *