728 x 90

جھنگ جمخانہ کلب کے انتخابات مکمل، چار امیدوار بورڈ آف گورنرز کے لیے منتخب، دو امیدوار برابر ووٹ لے کر چھ، چھ ماہ کے لیے رکن مقرر

جھنگ جمخانہ کلب کے انتخابات مکمل، چار امیدوار بورڈ آف گورنرز کے لیے منتخب، دو امیدوار برابر ووٹ لے کر چھ، چھ ماہ کے لیے رکن مقرر

جھنگ جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات مکمل ہو گئے، جن کے غیر سرکاری اور ابتدائی نتائج کے مطابق پروفیسر بہاؤالدین نول، ڈاکٹر حنا عباس سیال، اورنگزیب اکیرہ، سید وقار شاہ گیلانی اور ڈاکٹر مطلوب خان کامیاب قرار پائے۔ نتائج کے مطابق پروفیسر بہاؤالدین نول 179 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے،

جھنگ جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات مکمل ہو گئے، جن کے غیر سرکاری اور ابتدائی نتائج کے مطابق پروفیسر بہاؤالدین نول، ڈاکٹر حنا عباس سیال، اورنگزیب اکیرہ، سید وقار شاہ گیلانی اور ڈاکٹر مطلوب خان کامیاب قرار پائے۔

نتائج کے مطابق پروفیسر بہاؤالدین نول 179 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے، جبکہ ڈاکٹر حنا عباس سیال 175 ووٹ اور اورنگزیب اکیرہ 150 ووٹ حاصل کرکے بورڈ آف گورنرز کے رکن منتخب ہوئے۔

سید وقار شاہ گیلانی اور ڈاکٹر مطلوب خان نے 135، 135 ووٹ حاصل کیے، جس کے باعث دونوں امیدوار برابر رہے۔ انتخابی قواعد کے مطابق دونوں امیدوار بورڈ آف گورنرز کے رکن ہوں گے، تاہم سید وقار شاہ گیلانی پہلے چھ ماہ کے لیے جبکہ ڈاکٹر مطلوب خان اگلے چھ ماہ کے لیے بطور ممبر بورڈ آف گورنرز ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

انتخابات کے دوران ڈپٹی کمشنر جھنگ نے جمخانہ کلب کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولنگ کے انتظامات کا معائنہ کیا اور شفاف و پرامن ماحول میں انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں اور ان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا، جبکہ جھنگ جمخانہ کلب کے انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہونے پر شرکاء نے انتظامات کو سراہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos