خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں دو مختلف حادثات و واقعات، ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 6 افراد متاثر، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت مجموعی طور پر 6 افراد متاثر ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے…

جھنگ میں دو مختلف حادثات و واقعات، ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 6 افراد متاثر، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت مجموعی طور پر 6 افراد متاثر ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پہلا واقعہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے پہاڑ پور لنک کوٹ مراد میں پیش آیا جہاں ایک ہی گھر کے چار افراد دودھ سے تیار کی گئی لسی پینے کے بعد بے ہوش ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز موقع پر روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کر دیا۔

متاثرین میں 50 سالہ غلام عباس، 17 سالہ الیشا مائی، 18 سالہ منیش علی اور 20 سالہ حسن عباس شامل ہیں، جن کا تعلق پہاڑ پور اٹھارہ ہزاری سے ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسرا حادثہ جھنگ سٹی کے علاقے کھوٹا پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس موقع پر روانہ کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 55 سالہ محمد افضل اور 17 سالہ طاہرہ بی بی شامل ہیں، جن کا تعلق چک شمالی جھنگ سٹی سے بتایا جاتا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں