خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت پولیس لائنز جھنگ میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت پولیس لائنز جھنگ میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس کے دوران محرم الحرام کے لئے مرتب کردہ جامع سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور افسران و اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حساس مقامات کی کڑی نگرانی، مؤثر گشت، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ اقدامات کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا بروقت سدباب ممکن بنایا جا سکے۔ڈی پی او نے تمام افسران اور جوانوں کو فرائض کی انجام دہی میں مکمل مستعدی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لئے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں