728 x 90

دریا جہلم میں ڈوبنے والی تین بچیوں کو تیسرے روز تلاش نہ کیا جاسکا، کل چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہے گا،ترجمان ریسکیو

دریا جہلم میں ڈوبنے والی تین بچیوں کو تیسرے روز تلاش نہ کیا جاسکا، کل چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہے گا،ترجمان ریسکیو

جھنگ کے علاقے ماری والا پتن، چھتہ بخشا سرگودھا روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو پریشانی کے باعث ایک خاتون نے اپنی تین کمسن بیٹیوں سمیت دریا جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچا لیا، تاہم تینوں بچیاں دریا کے تیز بہاؤ

جھنگ کے علاقے ماری والا پتن، چھتہ بخشا سرگودھا روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو پریشانی کے باعث ایک خاتون نے اپنی تین کمسن بیٹیوں سمیت دریا جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچا لیا، تاہم تینوں بچیاں دریا کے تیز بہاؤ میں لاپتہ ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم جھنگ کو واقعے کی اطلاع ہفتہ 20 جون کو صبح 11 بج کر 59 منٹ پر موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ ایک خاتون اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ دریا میں کود گئی ہے اور فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا۔

ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچتے ہی عینی شاہدین سے معلومات حاصل کیں اور انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ بچیوں کی تلاش کے لیے جدید اور پیشہ ورانہ سرچ تکنیکیں استعمال کی گئیں جن میں بوٹ سرچ، لائن سرچ، اسکوبا ڈائیونگ اور سنار ڈیوائس کے ذریعے دریا کے مختلف حصوں کی جانچ شامل تھی۔

مزید برآں متعلقہ علاقے کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) کو بھی متحرک کیا گیا تاکہ تلاش کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دریا کے بہاؤ کے ساتھ تقریباً 30 کلومیٹر کے وسیع علاقے میں سرچ آپریشن کیا، تاہم تاحال لاپتہ بچیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے مقام پر دریا کی گہرائی تقریباً 7 سے 10 فٹ، چوڑائی 30 فٹ جبکہ پانی کا بہاؤ 270 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سرچ آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اندھیرا چھا جانے کے باعث سرچ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، تاہم ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم آج صبح دوبارہ آپریشن شروع کرے گی۔ پورے سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے کی، جنہوں نے ٹیموں کو لاپتہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ علاقے بھر میں غم و افسوس کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ اہل خانہ اور مقامی افراد بچیوں کی بحفاظت بازیابی یا ان کے سراغ ملنے کے لیے دعاگو ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos