قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے وزارت داخلہ سے متعلق چار مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مطالبات زر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیئے۔ مطالبات زر پر اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ کٹوتی کی تحریکوں کو ایوان نے مسترد کر دیا۔ کٹوتی کی تحریکوں پر بحث سمیٹتے ہوئے امور
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے وزارت داخلہ سے متعلق چار مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے۔
یہ مطالبات زر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیئے۔
مطالبات زر پر اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ کٹوتی کی تحریکوں کو ایوان نے مسترد کر دیا۔
کٹوتی کی تحریکوں پر بحث سمیٹتے ہوئے امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چوہدری نے وزارت داخلہ کے مختلف محکموں میں کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے ذریعے ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا ، صوبائی انٹیلی جنس ادارے اور خطرات سے پیشگی خبردار کرنے والے مراکزکو فعال کر دیا گیا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپنے امیگریشن اور پاسپورٹ کی تصدیق کے نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک سے دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی نقل مکانی میں سینتالیس فیصد کمی آئی ہے۔
ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے قومی تحفظ خوراک اور تحقیق ڈویژن سے متعلق تین مطالبات زر کی بھی منظوری دی ہے۔
یہ مطالبات زر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیئے۔
ایوان نے ان مطالبات زر پراپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ کٹوتی کی تحریکوں کو مسترد کر دیا۔
کٹوتی کی تحریکوں پر بحث سمیٹتے ہوئے قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے دو سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی مشینری پر ہر قسم کی ڈیوٹیز ختم کر دی ہیں۔
ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق تین مطالبات زر کی بھی منظوری دی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *