خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں 7 محرم الحرام کا مرکزی علم و ذوالجناح جلوس امام بارگاہ قدیمی پر پہنچ کر اختتام پذیر، جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

سات محرم الحرام کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ سٹی سے نماز فجر کے بعد برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام…

جھنگ میں 7 محرم الحرام کا مرکزی علم و ذوالجناح جلوس امام بارگاہ قدیمی پر پہنچ کر اختتام پذیر، جلوس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

سات محرم الحرام کے موقع پر علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ سٹی سے نماز فجر کے بعد برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

ضلع بھر میں سات محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 36 جلوس نکالے گئے جبکہ 223 مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

مرکزی جلوس کے راستوں پر پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات رہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور نگرانی کا مؤثر نظام بھی قائم رکھا گیا۔ عزاداروں نے پرامن ماحول میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اپنی رسومات ادا کیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے جلوس کے روٹ پر صفائی، روشنی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔

پرامن اور منظم انتظامات کے باعث ضلع بھر میں سات محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں