پاکستان اور ایران نے اپنے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار صدر آصف علی زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت
پاکستان اور ایران نے اپنے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار صدر آصف علی زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔
آصف علی زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تکنیکی سطح پر جاری مذاکرات خطے میں مستقل امن پر منتج ہوں گے۔
صدر نے ایران کے امن، استحکام، قومی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یکطرفہ اقدامات کی مسلسل مخالفت کی ہے اور علاقائی اور عالمی چیلنجز کے دیرپا اور پائیدار حل کے حصول کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کی ہے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امن اور مذاکرات کی حمایت میں مثبت اور تعمیری کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور علاقائی امور میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ و علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *