وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھانے، پالیسی میں تسلسل یقینی بنانے اور سرمایہ کاری و پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار آج کراچی میں پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے گفتگو کے دوران کیا۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ادارہ جاتی اصلاحات آگے بڑھانے، پالیسی میں تسلسل یقینی بنانے اور سرمایہ کاری و پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار آج کراچی میں پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے گفتگو کے دوران کیا۔
وزیرِ خزانہ نے اہم اقتصادی اور پالیسی امور پر حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعمیری مکالمے کے فروغ میں کونسل کے مسلسل کردار کا اعتراف کیا۔
اجلاس کے دوران پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں نے کاروباری مفادات کے تحفظ اور حمایت کے ایک وسیع البنیاد قومی پلیٹ فارم کے طور پر کونسل کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے برآمدات پر مبنی ترقی میں معاونت کے لیے حکومت اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے درمیان مسلسل رابطے اور مشاورت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *