728 x 90

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری شعبے کے منافع اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی ترقی کو سہارا دینے اور بیرونی چیلنجز

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری شعبے کے منافع اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی ترقی کو سہارا دینے اور بیرونی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے دستیاب مالی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت نے برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں کاروباری شعبے کو ٹیکس میں ریلیف، رعایتی قرضوں کی سہولت اور صنعتوں کی لاگت کم کرنے کے لیے ٹیرف اصلاحات شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکس نظام کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد شفافیت میں اضافہ ، بدعنوانی کا خاتمہ اور ٹیکس نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے خطے میں دیرپا امن قائم ہوگا اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos