728 x 90

جھنگ پولیس کے 21 افسران اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او ساجد حسین نے پروموشن بیجز لگا دیے

جھنگ پولیس کے 21 افسران اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او ساجد حسین نے پروموشن بیجز لگا دیے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن اور محکمہ پولیس میں میرٹ پر مبنی ترقیوں کے تسلسل میں جھنگ پولیس کے مزید 21 پولیس افسران کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے ایک پروقار تقریب میں

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن اور محکمہ پولیس میں میرٹ پر مبنی ترقیوں کے تسلسل میں جھنگ پولیس کے مزید 21 پولیس افسران کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے ایک پروقار تقریب میں دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ترقی پانے والے پولیس افسران میں حق نواز، غلام عباس، مظہر حسین، محمد فہیم، خاور نواز، محمد حسین، ارشاد حسین، عدنان عالم، زاہد جمیل، فیصل عباس، فرخ عباس، ظہور حسین، توقیر عباس، فخر عمران، فخر نواز، سجاد حسین، محمد عمران، مجاہد عباس، محمد اسلم، طارق وحید اور محمد اسحاق شامل ہیں۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور اس خوشی کے موقع پر اپنے عزیزوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب کا حصہ بنے۔

اس موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقیاں صرف میرٹ، پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرض شناسی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے اور یہی اصول ترقی کے عمل میں بھی مدنظر رکھے جاتے ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، لہٰذا تمام افسران اپنے فرائض مزید محنت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دیں اور شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی، قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیتی رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر ترقی پانے والے افسران نے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے فرائض پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos